فیصل کریم کنڈی صوبے کے بقایاجات کیلئے اسلام آباد کا رخ کرتے تو بہتر ہوتا، بیرسٹر سیف 

پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی سندھ کے بجائے صوبے کے بقایاجات کیلئے اسلام آباد کا رخ کرتے تو بہتر ہوتا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کا عہدہ ملتے ہی فیصل کریم کنڈی سندھ کے دورے پر چلے گئے،عہدہ ملنے کے بعد فیصل کریم کو پہلے آبائی حلقے کا دورہ کرنا چاہیے تھا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر آبائی علاقے میں 4بار بدترین شکست کے بعد عوام کے سامنے آنے سے ڈرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گورنر وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر وفاق سے بجلی کے بقایاجات لیں۔

ای پیپر دی نیشن