لاہور ( این این آئی) لاہور کے رہائشی نوجوان طالب علم کو پرتگال میں قتل کردیا گیا۔اہلخانہ کے مطابق انتھونی شوکت کینسر ریسرچ کے پراجیکٹ کے لئے پرتگال گیا تھا۔ مقتول نے سوئیڈن سے ماسٹر اور جرمنی سے پی ایچ ڈی کیا تھا۔اہلخانہ کا بتانا ہے کہ پرتگال میں انتھونی شوکت کو ڈکیتی مزاحمت میں قتل کیا گیا۔مقتول کے اہلخانہ نے حکومتِ پاکستان سے میت جلد وطن لانے اور انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔
لاہور کا رہائشی نوجوان طالب علم پرتگال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل
May 11, 2024