لاہور ( این این آئی+خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے شاہ پورکانجراں مویشی منڈی کی نیلامی کا ٹھیکہ منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ نیلامی کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ملک ریاست نے درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کی نیلامی ایک ارب 87کروڑ روپے میں دی گئی،نیلامی کے وقت اضافی بولی لگائی،نیلامی کرنے والی کمیٹی نے اضافی بولی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ استدعا ہے کہ عدالت مویشی منڈی کے ٹھیکہ کی نیلامی کے عمل کو کالعدم قرار دے اور مویشی منڈی کے ٹھیکہ کی دوبارہ سے نیلامی کروانے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مویشی منڈی کے ٹھیکے کی دوبارہ نیلامی کرانے کا حکم دے دیا ۔