’’لاجواب سروس‘‘ پی آئی اے کا عملہ میت اسلام آباد چھوڑ کر لواحقین کو سکردو لے گیا 

May 11, 2024

سکردو (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے اسلام آباد انتظامیہ نے مبینہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کی میت اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھوڑ کر لواحقین کو سکردو پہنچا دیا۔ لواحقین کے مطابق 6 سالہ بچے کی میت کو صبح 8 بجے کارگو کیا تھا، سکردو پہنچنے پر پتہ چلا کہ بچے کی میت نہیں بھیجی گئی۔ والدین کے احتجاج پر لواحقین میں سے تین افراد کو پی آئی اے نے جہاز میں واپس اسلام آباد بھجوا دیا، کارگو کے ایک اہلکار کو بھی اسلام روانہ کر دیا، میت کل سکردو لائی جائے گی۔

مزیدخبریں