حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت ) نواحی گائوں دھنی میں پانچ بچوں کی ماںکو کلہاڑیوں اور چھریوںکے وار کرکے قتل کردیا گیا ۔پولیس نے سابق خاوند سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نصرت بی بی کی 23سال قبل دھنی کے رہائشی محمد یوسف سے شادی ہوئی جس کے بطن سے پانچ بچے پیداہوئے لیکن کچھ عرصہ قبل ان دونوںکے مابین ناچاقی ہوگئی اور محمد یوسف نے نصر ت کو طلاق دیکر بچے خود رکھ لئے ۔ جس پر اب دونوں کے مابین بچوںکی کفالت کا تنازعہ آرہا تھا ۔ گذشتہ روز محمد یوسف نے نصرت بی بی کو بچے اسکے سپرد کرنے کا چکمہ دیکر بلایا ۔جب وہ آرہی تھی راستہ میں تھڑے مار کر بیٹھے محمد یوسف نے اپنے ساتھیوں سمیت اس پر کلہاڑی اور چھریوںکے وارکرکے اسے قتل کردیا جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔