کامونکی (نمائندہ خصوصی )زمین تنازع پر درجنوں افراد کا دھاوا،حویلی کی دیواریں گراکر تین بھائیوں کو شدید زخمی کردیا،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں تمبولی کے رہائشی شمشاد خاں کے بھائی شہزاد،عبدالرزاق اورافتان حویلی میں بیٹھے تھے کہ زمین کے تنازعہ پر ملزمان سلیم مسیح،عباس مسیح،حاثر مسیح نے دیگر دس نامعلوم افراد کے ہمراہ دھاوا بول دیا اورحویلی کی دیواریں گرادیں منع کرنے پر ملزمان نے تینوں بھائیوں کو ڈنڈوں سوٹوں کے وارکرکے شدید زخمی کردیا،واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
کامونکی:زمین تنازعہ پر درجنوں افراد نے تین بھائیوں کو زخمی کردیا
May 11, 2024