حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت ) کڑیالہ کا رہائشی اوباش نوجوان ذیشان ولد خادم حسین جو کہ مدھریانوالہ کے رہائشی زمیندار غلا م عباس اور اسکے بیٹے کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈہ کررہا تھا جب اسے منع کیا گیا تو ملزم ذیشان نے اپنے دونقاب پوش ساتھیوںکے ہمراہ غلام عباس کے ڈیرہ پر آکر فائرنگ کردی جس میں غلام عباس اور اسکا بیٹا معجزانہ طور پر بچ گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔