حضرت ابراہیمؑ نے ذیقعد میں ہی بیت اللہ شریف کی بنیاد رکھی تھی: محمد داؤد رضوی 

May 11, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی سال کا گیارہواں مہینہ ذیقعد بڑی اہمیت کا حامل ہے۔اس میں بڑے اہم واقعات رونما ہوئے۔اسی ماہ میں دنیا بھر سے حجِ بیت اللہ کی سعادت اور گنبدِ خضریٰ کی زیارت کے لئے لاکھوں قافلے حجاز مقدس کی جانب روانہ ہوتے ہیں۔اس ماہ میں بہت سارے اولیاء کرام کے عراسِ مبارکہ بھی منائے جاتے ہیں۔عرب حضرات اس ماہ میں جنگ و قتال سے باز رہتے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اسی مہینہ میں بیت اللہ شریف کی بنیاد رکھی تھی۔حضرت جبریل علیہ السلام سرکار دو عالم پر پہلی وحی بھی اسی مہینے میں لائے۔انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے ذیقعد میں نفلی روزے رکھنے اور نوافل ادا کرنے کی بڑی فضیلت بیان فرمائی ہے ہمیں بھی اس طرف خصوصی توجہ کرنی چاہیئے۔

مزیدخبریں