کسانوں کے ساتھ جو ظلم وزیادتی کی گئی اسکی ماضی میں مثال ملنا مشکل ہے: امان اللہ 

May 11, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت ) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ امسال حافظ آباد کے کسانوں اور زمینداروںکے ساتھ جو ظلم وزیادتی کی گئی اسکی ماضی میں مثال ملنا مشکل ہے۔ موجودہ حکومت میں پاسکو کے کارندوں اور افسروں نے کرپشن اور بدعنوانی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ ضلع میں موجودہ پاسکو سنٹروں پر آئی باردانہ کی لاکھوں بوریاں بیرونی اضلاع کے ممبران اسمبلی کے چہیتے اور کارندے لے اڑے جبکہ حافظ آباد کے کسان اور زمیندار باردانہ کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے۔ اب جبکہ گندم کی نوے فیصد فصل کسانوںکے ہاتھوں سے نکل چکی ہے حکومت کی جانب سے ایسے حالات میں خریداری کے دعوے کرنا مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے جس پر جتنا بھی احتجاج کیا جائے وہ کم ہے۔

مزیدخبریں