حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت ) واپڈہ /گیپکو کے دفاتر میں لائن سٹاف سمیت تمام ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک مشینوں پر لگائے جانے کے حکمنامہ۔ واپڈہ ہائیڈروالیکٹرل لیبر یونین نے رات کے وقت کوئی بھی فیڈر بند ہونے کی صورت میں اسے بحال نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے گیپکو کا لائن سٹاف کسی بھی جگہ پر ہنگامی حالات میں حاضری لگائے بغیر وہاںپہنچ کر بجلی بحال کرکے واپس دفتر آکر حاضری لگالیتا تھا لیکن اب بائیو میٹرک پر صبح ساڑھے بجے تک حاضری دینے اور شام کو ساڑھے چار بجے حاضری لگانے کے حکمنامہ پر ملازمین نے احتجاجاً رات کے وقت کسی بھی ہنگامی صورت میں کام نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واپڈہ ہائیڈروالیکٹرک لیبر یونین کے مطابق ہمارے ملازمین پر پہلے ہی بہت زیادہ بوجھ اور پریشر ہے اب بائیومیٹرک پر حاضری لگانے سے نہ صرف انکے وقت کا ضیائع ہورہاہے۔ یونین کے مطابق اگر بائیو میٹرک پر حاضری لگانے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ڈویژن بہت جلد تاریکی میں ڈوب جائے گا۔
حافظ آباد:گیپکو ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری کا حکم نامہ
May 11, 2024