نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، گرفتاریاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان شیخ محمد صدیق اور امتیاز اشرف منج نے رہائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے حکومت کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔پاکستان میں موجودہ حکومت اپنی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔لیکن یہ سختیاں ہمیں اور مضبوط اور پرعزم کر رہی ہیں۔عمران خان ایک سچے لیڈر ہیں۔عوام کی محبت اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے اس موقع پر این اے 81 کے کپتان رانا بلال اعجاز کا شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انہوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔جس کے لیے ہم ان کے مشکور ہیں۔اور کہا کہ ہم کھڑے تھے ہم کھڑے ہیں ہم کھڑے ہی رہیں گے یقین کے ساتھ ایمان کے ساتھ عمران خان کے ساتھ۔اللہ پاک وطن عزیز پر اپنا رحم و کرم فرمائے۔