گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب کو صاف ستھرا کرنے کا مشن ورلڈ بنک وفد کا کمشنر اور ڈپٹی کمشنر دفاتر کا دورہ۔ورلڈ بنک وفد اور پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے افسران میں تھیری مائیکل سینئر اربن سپیشلسٹ، صہیب رشید ، عمران الحق، اظہر الدین اور ندا آصف انوائرنمنٹ سپیشلسٹ شامل تھے۔ وفد میں پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے ایم ڈی زاہد عزیز اور جنرل منیجر آئی ڈی محمود مسعود تمنا بھی شامل تھے۔ کمشنر نوید حیدر، ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی سے ان کے دفاتر میں ملاقات۔ آر پی او طیب حفیظ چیمہ، اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ، چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی کاشف اسماعیل گجر، سی ای او شاہد عباس جوتہ بھی ہمراہ تھے۔ گوجرانوالہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سنیئر افسران دیگر مینجرز بھی ملاقات میں موجود تھے۔وفد کے دورے کا مقصد پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت جاری سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔سولہ شہروں میں پہلے ہی سیوریج اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اربوں روپے مالیت کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مشینری بھی مہیا کی گئی ہے۔وفد کو ڈپٹی کمشنر، چیئرمین اور سی ای او جی ڈبلیو ایم نے آپریشنز، ہیومن ریسورس اور دستیاب و درکار وسائل بارے بریفنگ دی۔ شہر کی 64 یونین کونسلوں میں صفائی امور سرانجام دے رہا ہے ۔