گوادر میں معصوم جانوں کے قاتل انسانیت کے کھلے دشمن ہیں :لالہ عصمت انصاری

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق چیئرمین ،صدر ن لیگ پی پی 64لالہ عصمت انصاری نے کہا ہے کہ گوادر میں معصوم جانوں کے قاتل ،انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ،گھروں میں سوئے ہوئے مزدوروں کا وحشیانہ طریقے سے قتل عام بزدلانہ حرکت ہے ۔انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو سخت سزا دی جائے جبکہ سرپرستوں کو بھی گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے سوگوار خاندانوںسے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی پوری قوم اور تمام مکاتب فکر کے مسلمان آپ کے ساتھ ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن