راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات حامد حسین عباسی نے سانحہ 9مئی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث شرپسندوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کوئی اقتدار کی ہوس میں ملکی سلامتی سے نہ کھیل سکے انھوں نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے اس ملک کی خاطر اپنا تن من دھن تک قربان کردیا,ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں پاکستانی افواج کی مخلص قیادت نے ملک سے دہشتگردی کے ناسورکوجڑسے ختم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے، سوشل میڈیاکے زریعے منفی پروپیگنڈاسازی کابھی منہ توڑ جواب دیا،وہ لوگ جو 9 مئی کے حملے کرواکے یہ سوچ رہے تھے کہ عوام کے دلوں میں پاک فوج کے خلاف غلط فہمیاں اور ادارے میں دراڑ پیدا کردیں گے، ان کی یہ خواہش اور خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکاانھوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ (ن) کی قیادت ایک بار پھر ملک کو ترقی وخوشحالی سے ہمکنار کریگی اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی تمام بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو گی۔
اقتدار کی ہوس میں ملکی سلامتی سے کھیلنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،حامد عباسی
May 11, 2024