میرٹ اور انصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ،آر پی او

May 11, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)ریجنل پولیس آفیسر رالپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ریجنل دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہر ی میں راولپنڈی ریجن کے شہریوں نے اپنی شکایات کے ازالے کے لیے درخواستیں پیش کیں جن پر فوری کارروائی و انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔ کھلی کچہری میں محمد فیاض سکنہ کہوٹہ راولپنڈی نے تھانہ کہوٹہ میں درج مقدمہ کی پہلی تبدیلی تفتیش کے لیے درخواست پیش کی جس پر سی پی او راولپنڈی کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے، سلطان جاوید سکنہ کلرسیداں نے تھانہ کلرسیداں میں درج مقدمہ کی دوسری تبدیلی تفتیش کی استدعا کی جس پر ایس ایس پی آر آئی بی کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے، دیگر متفرق نوعیت کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی و انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا انعقاد کرکے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جارہا ہے،میرٹ اور انصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

مزیدخبریں