اسلام آباد (وقائع نگار): چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد میں سائیکل لین بنانے کے منصوبے کے حوالے سے اپنے وژن کا اظہار کیا. اجلاس میں ممبر انجینئرنگ، ریل کوپ، نیسپاک، اے ڈی بی، اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی چئیر مین سی ڈی اے نے شہر کی قدرتی خوبصورتی کو بڑھانے پر توجہ دینے کے سا تھ ساتھ عالمی معیار کے سائیکلنگ ٹریک بنانے کی اہمیت پر زور دیا جو نہ صرف شہریوں بلکہ شہر میں آنے والے سیاحوں کے لئے بھی کشش کا باعث ہوگا۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت کے مطابق سائیکلنگ ٹریک کے دونوں اطراف خوبصورت لینڈ سکیپنگ کی جائے گی ۔
سائیکلنگ ٹریک کے اطراف خوبصورت لینڈ سکیپنگ کی جائیگی ،چئر مین سی ڈی اے
May 11, 2024