راشد چوہان اورسہیل رومی کی فتح اللہ میاں خیل کو  مبارکباد 

May 11, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ڈیرہ اسماعیل خان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی فتح اللہ میاں خیل سے پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنما راشد چوہان اورسہیل رومی نے پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اورکے پی کے کے حلقہ این اے 45 سے بطور رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پرا گلدستہ پیش کیا،اپنی اور تمام مسیحی برادری کی طرف سے مبارکباد دی۔ اس موقع پرایم این اے فتح اللہ میاں خیل کاکہنا تھا کہ مسیحی برادری نے وطن عزیز کے قیام سے لیکر آج تک ملک اور قوم کیلئے بیش بہاقربانیاں دی ہیں، انکامزید کہناتھا کہ پیپلز پارٹی مسیحی برادری کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے اقلیتی برادری کے کارکنان نے ہمیشہ پارٹی سے وفاداری کا ہر موقع پر عملی ثبوت پیش کیا۔ 

مزیدخبریں