بیول(نامہ نگار) نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ۔ اس دن ایک سیاسی جماعت نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی ایسے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں نو مئی والے بیشک چیخ چیخ کر احتجاج کریں یہ انکے کسی کام کا نہیں نو مئی کو احتجاج کی کال دینے والوں کو شرم آنی چاہئیے عوام جان چکی ہے کہ ایک طرف نو مئی والے ہیں جنہوں نہ ملک میں انتشار اور تباہی کی سیاست کی تو دوسری طرف اٹھائیس مئی والے ہیں جنھوں نے ملک کو ایٹمی پاور بنا کر پاکستان کا دنیا میں منفرد مقام دلایا تاریخ گواہ ہے جب بھی ملک میں مسلم لیگ کی حکومت آتی تو ملک ترقی کی طرف گامزن ہوا نو مئی والوں نے پاکستان کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ وِنگ کے صوبائی رہنما ممبر پنجاب کونسل شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،طارق محمود سیٹھی
May 11, 2024