تھیلیسیمیا کے بچوں کا علاج کرنا اولین ترجیح ہے،راؤعاطف رضا

May 11, 2024

 سنجوال کینٹ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرراؤعاطف رضانے کہاہے تھیلیسیمیا کے بچوں کا علاج اور انہیں ہر ممکن سہولت مہیا کرنا اولین ترجیح ہے ۔ گورنمنٹ اسفندیاربخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تھیلیسیمیا سینٹرقائم کر دیا گیا ہے جس سے ضلع بھرکے تھیلیسیمیاسے متاثرہ بچوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم تھیلیسیمیا کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیاتقریب کا اہتمام پروفیسر مقصودالہی صدر لیگ آف ہیومن ویلفئیراٹک نے کیا اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبودعارف صدیقی، میڈیکل سوشل ویلفئیرآفیسر محمدزبیر،ت ھیلیسیمیاسے متاثر بچے اور ان کے والدین بھی شامل تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک راو عاطف رضا نے کہا کہ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹر کٹ اسپتال میں قائم تھیلیسیمیا سینٹرموثر انداز میں کام کر رہا ہے ۔ ڈی سی اٹک نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کی سہولت کیلئے لیباٹری کی نئی مشینیں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیاتقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

مزیدخبریں