پی ٹی آئی میں تفرقہ ڈالنے والوں کیسایھ سختی سے نمٹیں گے ،ملک عدیل اقبال

May 11, 2024

 تربیلا(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 48 ملک عدیل اقبال اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی میں تفرقہ ڈالنے اور حلقہ کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہمارا مشن ہے۔ا عمران خان کی رہائی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ عمران خان عوام کے مقبول لیڈر ہیں۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی میں 9 مئی کے حوالے سے منعقد ہ پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔کارکنوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔ سابق ناظم یوسی کوئیٹرہ الحاج فردوس خان، سابق امیدوار تحصیل چیئرمین غازی ملک نوید اقبال، سابق ممبر تحصیل کونسل احتشام خان کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ایم پی اے ملک عدیل اقبال اعوان نے کہا کہ اپنے قائد عمران خان کی رہائی ہمارا مشن یے۔رہائی کے لئے جدوجہد کرینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

مزیدخبریں