اسلام آباد(میگزین رپورٹ)ممتاز قلم کار' سرپرست اعلی سینئر رائٹرز کلب آف پاکستان طلعت عباس خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے منتخب کالموں کی پہلی کتاب '' ٹی ٹاک'' کی تدوین مکمل ہوگئی ۔ 300 صفحات پر مشتمل تصنیف تا ریخ' سیاسات' عمرانیات ' سماجی علوم ' اردوا دب اور عالمی امور میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے نادر معلومات کا خزانہ ثابت ہوگی۔ کتاب میں عراق ایران جنگ ،صدام حسین کی پھانسی' کویت عراق تنازعہ' شامی بحران ' غزہ پر اسرائیلی جارحیت ' امریکہ کے صدارتی انتخاب' مودی کی جماعت کا بار بار چنا' او آئی سی کی سرگرمیاں' روس یوکرائرین جنگ' اسلام آباد کا طویل دھرنا' 2013 اور 2024 کے عام انتخابات' عدالتی بحران اور پارلیمان کی عجلت میںقانون سازی جیسے موضوعات کو اہمیت دی گئی ۔
'' ٹی ٹاک'' طلعت عباس خان کی پہلی تصنیف کی تدوین مکمل
May 11, 2024