فتح جنگ(نامہ نگار)بین الصوبائی شاہراہ فتح جنگ کھوڑ روڈ پر قائم سی پیک فتح جنگ ڈھوک سیداں انٹرچینچ سے باہر کھوڑ روڈ پر شام کے وقت دونوں اطراف سے سی پیک پر نامعلوم وجوہات کی بنا پرانٹری نہ ملنے کی وجہ سے ٹرک اور ہیوی ٹریلرزکی لمبی لمبی لائنیں لگ جاتی ہے جس کے باعث کھوڑ فتح جنگ روڈ تنگ ہو جانے کی وجہ سے آنے جانے والی دیگر گاڑیوں کے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔بعض اوقات شام کے بعد اندھیرے میں آنے جانے والی گاڑیوں کو حادثات کا خطرہ بھی ہوتا ہے صدر فتح جنگ بار حاجی عبد الناصر جمال ایڈووکیٹ سمیت اہلیان علاقہ نے متعلقہ زمہ دار حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔