حاجیوں کی میزبانی کے لیے تیاریاں مکمل

سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ حج سیزن 2024 کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔عازمین حج بری، بحری اور فضائی راستے سے مملکت پہنچیں گے۔ اس سال مملکت کے چھ ایئرپورٹس پر عازمین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ عازمین حج کے لیے جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، شہزادہ عبدالمحسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ ینبع اور شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام مختص ہیں۔سات ہزار 700 پروازوں کے ذریعے عازمین مملکت پہنچیں گے۔ 3.4 ملین نشستیں موجود ہیں۔سعودی ریلوے ’سار‘ کا کہنا ہے 9 ٹرین سٹیشن جن میں منی، مزدلفہ اور عرفات شامل ہیں حجاج کی نقل و حرکت کو آسان بنایا گیا ہے۔ تقریبا 2 ہزار ٹرپس کے لیے 17 ٹرینیں تیار کی جاچکی ہیں۔ حرمین ٹرین پانچ سٹیشنوں کے ذریعے حج سیزن میں 3800 سے زیادہ ٹرپس کے لیے تیاری کرچکی ہے۔
حکومت کے احکامات پر عمل کریں۔ مقامی رہائشیوںکو ہدائت حج ضوابط کی خلاف ورزی پر دو جون سے 10 ہزار ریال جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جدہ اسلامی بندرگاہ پر حج سیزن کے دوران 10 ہزار عازمین کی آمد متوقع ہے۔عازمین کی آمد اور انہیں رہائش تک پہنچانے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق حج سیزن کے لیے مکمل تیاری کا اعلان کیا ہے اتھارٹی کا کہنا ہے 27 ہزار سے زائد بسیں اور 5 ہزار ٹیکسیاں عازمین حج کی آمد ورفت کے لیے مختص ہیں۔پرائیوٹ حجاج کی آمد و رفت کیلئے خدمات دینگی۔ اتھارٹی کا کہنا ہے ٹرانسپورٹ کمپنیاں لائسنس یافتہ اورعازمین کی سہولت اور حفاظت کے بہترین انتظامات ہیں۔
اتھارٹی حج سیزن کے دوران تمام ٹرانسپورٹ سہولتوں کی نگرانی ایپلی کیشن کے ذریعے بھی کرے گی۔وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کو اجازت نامہ حاصل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہاہے کہ حج کا اولین اقدام اجازت نامے کا حصول ہے۔وزارت کے مطابق ’نہ عمرہ ویزہ نہ سیاحت نہ وقتی ملازمت یا وزٹ اور نہ ہی ٹرانزٹ ویزے کے حامل افراد کو حج کی اجازت ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہریوں یا مقیم غیرملکیوں کے حج کا واحد راستہ حج پیکٹ کی خریداری اور اجازت نامے کا حصول ہے‘۔جبکہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے حج کمپنیوں سے رجوع کرکے حج ویزہ حاصل کرنا ہے‘۔
وزارت نے جعلی اور فرضی حج کمپنیوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج کے متعلق تمام معاملات آفیشل ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعہ انجام دیئے جائیںنیزسعودی وزارت داخلہ نے 2 سے 20 جون کے دوران بغیر پرمٹ اور حج ضوابط و ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کا اعلان کیا ہے۔مکہ مکرمہ، مرکزی علاقے، مشاعر مقدسہ، حرمین ٹرین سٹیشن، عارضی سکیورٹی کنٹرول سینٹرز میں بغیرحج پرمٹ اور خلاف ورزیوں پر پکڑے جانے والے شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور وزیٹرز پر10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے۔
 خلاف ورزی کرنے والے مقیم غیر ملکیوں اور وزیٹرز کو بے دخلی کے ساتھ مملکت میں دوبارہ داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔
مقبوضہ کشمیر ، بھارتی ہٹ دھرمی ، بھارتی مظالم پر جدہ میں سمینار 
ڈاکٹر غلام نبی فائی ، محمد فاروق ،سابق سعودی جنرل عبداللہ سعید الغامدی ، خالد مجیدو دیگر کا خطاب 
 سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کے معاملے اور کشمیر کے مسئلے کے پر امن حل کیلئے ہر فورم پر پاکستان کی بھر پور حمائت کی ہے جسکے لئے مقبوضہ کشمیر کی تنظیمیں سعودی قیادت کی شکر گزار ہیں یہ بات جدہ میں تحریک آزادی کشمیر پر کام کرنے والے چیئرمین عالمی فورم انصاف و امن واشنگٹن ڈاکٹر غلام نبی فائی نے جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر پاکستانی اور کشمیر کمیونٹی سے اپنے خطاب میں کہی، تقریب میں بڑے پیمانے پر مقامی سعودی تجار، اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سعودی افراد اور پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ قونصل جنرل خالد مجیدنے اپنے خطاب میں ڈاکٹر فائی کو جدہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کیلئے طویل جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، تقریب سے سعودی سفارت خانہ اسلام آباد میں سابق ملٹری اتاشی جنرل (ر) عبداللہ سعید الغامدی نے اپنے خطاب میں بھارتی بی جے پی، آر ایس ایس کی جانب سے کشمیری مجاہدین پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سخت مذمت کی انہوں نے کہا کہ آج یہودی بھی فلسطین میں وہی کام کررہے ہیں جو بھارتی حکومت کشمیر میں کام کررہی ہے۔ تقریب سے سعودی بزنس مین سالم القحطانی نے بھی اپنے خطاب میں کشمیریوں کی بھرپورحمایت کرتے ہوئے کہا کہ کہ مسلم دنیا کو کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل کیلئے مضبوط لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔مہمان خصوصی ڈاکٹرغلام نبی فائی نے اپنے تفصیلی خطاب میں کہا کہ ہندوستان نے سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کو ماننے سے انکار کیا ہے جس میں کشمیریوں کو حق خود اختیاری دینے کی قراردادیں 1948ء￿ میں منظور کی گئیں تھیں انہوں نے کہا کہ آج مسلمان دنیا کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے آج مسئلہ فلسطین، کشمیر، روہنیاء، شام، افغانستان کے مسلمانوں کی بھی مسئلہ جہاں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جارہا ہے۔ ڈاکٹر فائی نے کہا غزہ کے بچوں کی بلکتی سسکیاں ہمیں سونے نہیں دیتیں انکی دیکھ بھال بھی مسلمان دنیا کا فرض ہے آج مودی سرکار علاقے میں ایک دہشت گرد ریاست بن چکی ہے اور مشرق وسطی کا امن اسرائیل تباہ کررہا ہے ڈاکٹر فائی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک مرتبہ پھر کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا ہے پاکستان نے ہمیشہ بات چیت سے مسئلے کے حل زور دیا ہے مگر بھارت دہشت گردی سے نہ صرف کشمیر بلکہ بھارت کے اندر بسنے والوں پر ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہاہے انکے مذہبی معاملات میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے مساجد منہدم کررہا ہے او آئی سی، اور دیگرعالمی اداروں کو اسطرف فوری توجہ کی ضرورت ہے، اوآئی سی ہمیشہ کشمیر کو اپنی قراردادوں میں شامل رکھتی ہے جسکے لئے کشمیری سعودی قیادت اور او آئی سی ممالک کے شکر گزار ہیں۔ تقریب سے چئیرمین جموں و کشمیر پیپلز فریڈم اور سابق کنونیئر آل پاکستان حریت کانفرنس محمد فارو ق رحمانی،ڈاکٹر فیض العابدین چئیرمین کشمیر کمیٹی جدہ مسعود احمد پوری اور سردار وقاص عنائت صدر جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن