مری(سید نوید الحسنین کاظمی)نئے بلدیاتی قانون کہ مسودے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جا نب سے قائم کی گئی کمیٹی کہ اجلاس میں بلال یامین ستی ایم پی اے ضلع مری کی خصوصی شرکت اجلاس کی صد ارت صوبائی وزیر بلدیات زیشان رفیق نے کی کمیٹی میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری لوکل گور نمنٹ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور لوکل گو رنمنٹ کہ دیگر افسران نے شرکت کی اس میں بلال یامین ستی نے قراد نمبر 5 جو پنجاب اسمبلی نے گذشتہ دنوں ضلع مری کی یونین کونسل کہ حوالے سے پاس کی تھی اس پر کمیٹی ارکان کو مکمل طور پر بریف کیا اور تمام کمیٹی ارکان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اس بات پر متفق ہوئے کہ ضلع مری کی نئی یونین کونسلز کا قیام 6000 سے 8000 نفوس پر مشتمل ہو گا اور مری کی ضلع کونسل کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا بلال یامین ستی نے ضلع مری کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے کمیٹی ممبران اور حلقے کی جغرافیائی حالات اور مشکلات سے مکمل آگاہ کیا، بہت جلد مری کی ضلع کونسل اور ضلع مری کی یونین کونسلز کا انتخابی وعدہ شرمندہِ تعبیر ہو گا۔