کلر سیداں،شہری کو لیٹ کر رکشہ چلانا ، سوشل میڈیا پر وائرل کرنا مہنگا پڑ گیا

May 11, 2024

کلر سیداں (نامہ نگار) خیبر پختون خوا کے ضلع بونیر کے شہری کو کلر سیداں میں لیٹ کر رکشہ چلانا اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا مہنگا پڑ گیا۔سٹی ٹریفک پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔رکشا ڈرائیور محمد رحیم سکنہ ضلع بونیر کے پی کے نے ایک روز قبل اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈال کر اپنے تیز رفتار رکشے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کر دی تھی جس پر ڈیوٹی آفیسر عمران نواب اور وسیم رضا نے نوٹس لیتے ہوئے ناکہ بندی کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ٹریفک وارڈنز کے مطابق رکشا ڈرائیور کے پاس گاڑی کے کاغذات تھے نہ ہی اس کا ابھی تک ڈرائیونگ لائسنس بنا تھا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

مزیدخبریں