کہوٹہ،شدید طوفانی بارش ،کالی گھٹاں کی وجہ سے دن رات میں بدل گیا

 کہوٹہ(نامہ نگار)کہوٹہ میں شدید طوفانی بارش اورژالہ باری،کالی گھٹاں کی وجہ سے دن رات میں  بدل گیا، ندی نالوں میں شدید تغیانی،شدید طوفان سے درخت زمین سے اکھڑ گے،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سے بڑا درخت اکھڑ کر سڑک پر گر گیا جس کی وجہ سے ٹریفک روانی میں شدید مشکلات کا سامنا اٹھانا پڑاجس پر ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکار،محکمہ جنگلات اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں عبد الشکور کھٹڑ، عدیل امتیاز قریشی نے مل کر درخت کو کنار ے کیا اور ٹریفک کی روانی کو ممکن کیا جبکہ آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے عملے کی غفلت و لاپرواہی ایم سی آفس کے سامنے (5) سٹار سی این جی کے ساتھ والی گلی کی نالیوں میں صفاہی نہ ہونے کی بارش سے گٹروں کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہو گیا، بدبو اور تعفن سے سانس لینا بھی محال ہو گیا اہلیان علاقہ ناہید الرحمن، وحید الرحمن، دوست محمد، الطاف حسین، ارسلان، عمر الطاف اور دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، سی او کہوٹہ اور انچارج ار ڈبلیو ایم سی کہوٹہ سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن