سردار سیلم حید رکاگورنر پنجاب کا حلف اٹھانا ضلع اٹک کیلئے باعث فخر طارق محمود بٹ 

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)متحدہ مزدورفیڈ ر یشن کے مرکزی عہدیدار،سابق صدرورکمین ایسوسی ا یشن پی او ایف واہ کینٹ طارق محمودبٹ نے سردا رسلیم حیدرخان کوگورنرپنجاب کاحلف اٹھانے پردلی مبارکبادپیش کی ہے،طارق بٹ نے کہاکہ محنت کشوں،کسانوں،طالب علموں،مزدوروںکے حقو ق کیلئے جوآواز بانی پیپلزپارٹی ذوالفقارعلی بھٹوشہید نے اٹھائی ،آ ج بھٹوخاندان کے سیاسی جانشین پیپلز پارٹی کے بنیادی نظریئے کومضبوطی کیساتھ تھامے ہو ئے ہیں،سردارسلیم حیدرخان کابطورگورنرپنجاب نامزدکرنے کافیصلہ بلاشبہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی اس سیاسی پختہ سوچ اورشعورکاواضح اظہارہے،جس کاابتدائی درس بانی پیپلزپارٹی ذوالفقارعلی بھٹونے اپنی زندگی میںتاریخ ساز جدوجہدکرکے ا پنے نظریاتی ساتھیو ں کیلئے دیاتھا،طارق بٹ نے کہاکہ مزدو  روں،کسانوں،محنت کشوں اورطالب علمو ںکے حقوق کیلئے پیپلزپارٹی کے نظریاتی خمیرکی وراثت رکھنے والے سردارسلیم حیدرخان نے ہرفورم پرآوازاٹھائی اورآ ج ان کے پرخلوص نظر یئے کی وفاداری کاصلہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے سردارسلیم حیدرکوصوبہ پنجاب کیلئے گورنرنامز دکیا،ہم تمام مزدوراورمحنت کش سردارسلیم حیدرخان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اورمبارکبادپیش کرتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن