پاکستانی حکومت لیبر کویت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، فرخ امیرسیال

May 11, 2024

پاکستان مسلم لیگ نواز
لیبرویلفیئراوورسیزکے صدر میاں محمد زبیر شرفی نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے  ہوئے لیبر ڈے پر یوم مزدور منانے کا اہتمام کیا، سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ امیرسیال مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت میاں محمد زبیر شرفی نے کی۔ کمپیئرنگ  کے فرائض حکیم طارق محمود صدیقی نے انجام دئیے،تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ گلزار کوحاصل ہوئی،پاکستان مسلم سنٹرن کویت کے سیکرٹری جنرل پرنس ثاقب حسنین گل نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ امیر سیال اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اسلام میں مزدور کی عظمت کے حوالے سیاظہار خیال کیا۔ کویت میں مقیم اردو کے شعلہ بیان شاعر فیاض وردگ نے اپنے مخصوص انداز میں کلام پیش کیا، انہوں  نے مزدور رہنما لیبر ونگ کویت کے صدر زبیر شرفی کو منظوم  خراج تحسین  پیش کیا، 
شرفی ہے کئی سال سے یوں برسر پیکار۔۔ اس کویت کی دھرتی پہ ہے مزدور کا غم خوار
?ٹریڈرز ونگ مسلم لیگ ن کویت کے ہیڈشمشاد احمد تنولی  نے اپنے خطاب میں مزدور کی عظمت کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ستم ہے کہ یکم مئی کو جب پوری دنیا مزدور کے نام پر چھٹی منا رہی ہوتی ہے مزدور اس روز بھی کام پر ہوتے ہیں۔چوہدری محمد ندیم منیجنگ ڈائریکٹر کویت مال(بحریہ ٹاؤن لاہور) نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئیں ہم عہد کریں ہر سال لیبرڈے کے موقع پر ہم اپنے سٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ کیا کریں گے جیسا کہ انکی کمپنی نے بھی پاکستان میں اپنے سٹاف کی پانچ ہزار روپے کے حساب سے تنخواہ میں اضافہ کیا ہے۔ ممتاز شاعر عماد بخاری نے مزدور کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خراج عقیدت پیش کیا۔ 
حال اس کا دل رنجور سے پوچھ۔۔۔ زندگی کیا ہے مزدور سے پوچھ  
تقریب کے صدر محمد زبیر شرفی نے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ امیر سیال کی کمیونٹی بالخصوص لیبر کیلئے خدمات پر خراج تحسین  پیش کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کمیونٹی کو ان کی ضرورت ہے وہ چاہتے ہیں کہ فرخ امیر سیال کویت میں مزید قیام کریں،انہوں نے زندگی مزدوروں کی فلاح کیلئے وقف کر رکھی ہے، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ لیبر کلاس کا کوئی شخص ان کے پاس گیا ہو اور انہوں نے اس کا کام نہ کیا ہو۔انہوں نے اپنی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کے تعاون سے ہی وہ کئی سال سے لیبر ڈے منا رہے ہیں۔ سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی  فرخ امیر سیال نے مزدور ڈے منانے پر مسلم سنٹر ن لیبر ونگ کو خراج تحسین  پیش کیا،  انہوں نے کہا کہ لیبر کی خدمت ان کے فرائض میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی لیبر کمیونٹی کویت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، وہ کویتی حکام اور عمائدین سے ملتے رہتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستانی لیبرکی تعریف ہی کی ہے اور کبھی کسی نے شکایت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد گرامی  ہے کہ مزدور کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کردیں، اس سے پیغام ملتا ہے کہ مزدور کو بھی اتنی محنت کرنی چاہئے کہ اس کا پسینہ آجائے۔پاکستان مسلم سنٹر ن لیبر ونگ کی طرف سے مہمان خصوصی فرخ امیرسیال کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔حکیم طارق محمود صدیقی  نے کویت اور پاکستان کی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کرائی۔کمیونٹی کی جن سرکردہ شخصیات نے تقریب میں شرکت کی، ان میں محمدانعام مورگانائٹ صدر ہم سب کا پاکستان، ڈاکٹر جہانزیب عثمان صدر عوامی نیشنل سنٹر کویت، شمشاد احمد تنولی  ہیڈ ٹریڈرزونگ مسلم لیگ ن کویت،ملک طالب حسین صدیقی سینئر نائب صدرپاکستان مسلم سنٹر ن کویت، پرنس ثاقب حسنین گل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم سنٹر ن کویت،چوہدری محمد ندیم منیجنگ ڈائریکٹر کویت مال(بحریہ ٹاؤن لاہوڑ) عابد ملک صدر پاکستان کلچرل سوسائٹی کویت،اوردیگر شامل تھے۔

مزیدخبریں