گوجرخان (نامہ نگار) راجہ محمد اکرام کا شمار ضلع راولپنڈی کے کہنہ مشق، محنتی اور علم دوست اساتذہ میں ہوتا ہے وہ درس و تدریس کے اس مقدس اور وسیع میدان میں پچیس سال سے اپنے فرائض ِ منصبی نہایت جانفشانی سے سر انجام دے رہے ہیں حال ہی میں ان کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر گریڈ انیس میں ترقی دی گئی ہے اور انہوں نے گورنمنٹ بوائز کالج دولتالہ کا پرنسپل کی حیثیت سے چارج سنبھالا ہے سرور شہید نشان حیدر گورنمنٹ کالج کے سابق پرنسپل اور معروف شاعر اور ادیب پروفیسر سید نسیم تقی جعفری اور سابق معلم سید ابرار حسین شاہ نے پروفیسر راجہ محمد اکرام کو پرنسپل کا چارج سنبھالنے پر ان کے کالج جا کر مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس موقع پر پروفیسر سید نسیم تقی جعفری نے اس امید کا اظہار کیا کہ راجہ محمد اکرام اب اپنی تمام تر علمی بصیرتوں اور تدریسی تجربات کو بروئے کار لا کر گورنمنٹ بوائز کالج دولتالہ کے علمی و ادبی ماحول اور طلبہ کی ذہنی اور فکری نشوونما اور تعلیم و تربیت کو اپنی قائدانہ اور معلمانہ صلاحیتوں سے مزید نکھاریں گے اور اپنے علاقے کی اجتماعی تعلیمی فضا اور آب و ہوا کو مثالی بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔
راجہ اکرام کا شمار ضلع راولپنڈی کے کہنہ مشق، محنتی اساتذہ میں ہوتا ہے
May 11, 2024