سردارسلیم حیدرسے حلف لینے والے چیف جسٹس لاہورھائی کورٹ کا تعلق بھی ضلع اٹک سے  

فتح جنگ(حاجی عد یل افضل خان سے ) سردارسلیم حیدرخان کے بطورگورنرپنجاب حلف اٹھائے جانے کے نتیجہ میں ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں بسنے والے عوام میں خوشی ومسرت کی لہردوڑگئی ،سر دارسلیم حیدرخان ضلع اٹک کی وہ واحدخوش مزاج ،خوش گفتار،ا ورعوامی ملنسارشخصیت کے مالک ہیں، جنہیں پیپلز پارٹی کے ہردورحکومت میں ان کی وفادا ری اوراستقا مت کی بدولت ہمیشہ اقتدارکے ایوانو ں میں عزت وتکریم سے نوازاگیا،موجودہ سیٹ اپ میں سردارسلیم حیدرخان کی قسمت کی بلندیاں صوبہ پنجاب کے سب سے بڑے عہدہ گورنرکے منصب پرفائزہوگئے، سردا رسلیم حیدرخان کاہمیشہ سے منفر داعزازرہاہے،آج بروزجمعہ تیسرے پہرگور نرھاو س لاہورکے سبزہ زارمیں منعقدہونے والی حلف برد اری کی تقریب اس اعتبارسے بھی ایک بارپھر منفردہونے میں سبقت لے گئی،کہ چیف جسٹس لاہورھائی کورٹ جسٹس ملک شہزاداحمد خان کاتعلق ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب سے ہے،جبکہ گورنرکے عہدے کاحلف اٹھانے والے سردارسلیم حیدرخان کاضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ سے تعلق پایاجاتاہے،اس طرح حلف لینے والے اورحلف اٹھانے والے دونوں شخصیات کاتعلق صوبہ پنجاب کے مردم خیزضلع اٹک سے ہے،تقریب میں چیئرمین بلاول بھٹوزرداری،چیف منسٹرپنجاب محترمہ مریم نوازشریف،اوردیگرسرکاری عہدیداران اورعوامی نمائندگان نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،جن میں ضلع اٹک،ضلع راولپنڈی،کے سیاسی کارکنان سرفہرست رہے،یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ گورنرپنجا ب کی حلف اٹھانے کی تقریب کی براہ راست کوریج ضلع اٹک کے عوام نے بڑے شوق ذوق اوردلچسپی سے دیکھی،اورجب سردارسلیم حیدرخان گورنرپنجاب کے عہدے کاحلف اٹھاچکے،اورجوں ہی انہوں نے د ستخط کیئے،توحلف برداری کی تقریب کانظارہ کرنے وا لے تحصیل فتح جنگ سمیت ضلع بھر میں پیپلز پارٹی وعو امی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔

ای پیپر دی نیشن