آر ڈبلیو ایم سی کی کلرسیداں میں کارکردگی انتہائی مایوس کن 

May 11, 2024

کلرسیداں(نامہ نگار)آر ڈبلیو ایم سی کی کلرسیداں میں کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے چند محلوں میں صفائی کرکے کامیابی کے شادیانے بجائے جاتے ہیں پوری ایم سی کی نوے فیصد سے زائد آبادی کو صفائی کی سہولت ہی میسر نہیں ہے پورے شہر کا کچرا شہر کے بااکل قریب پھینک کر اسے ٹھکانے لگانے کی بجائے آگ لگا دی جاتی ہے جس سے تعفن و بدبو نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔ہوا کے ساتھ یہ بدبو اور تعفن کئی کلومیٹر دور تک کی آبادیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے ۔آر ڈبلیو ایم سی کلرسیداں میں صفائی کے نام پر تعفن پھیلانے میں ہمہ وقت مصروف ہے اس کی کارکردگی چند افراد چند محلوں اور بستیوں کے ہی گرد گھومتی ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی توجہ آر ڈبلیو ایم سی کلرسیداں میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کی جانب مبذول کراتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں