مری (نمائندہ خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کوہسار یونیورسٹی مری میں پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریوں کے موضوں پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلبا وطالبات میں قانون توہین مذہب کے تناظر میں سماجی ذمہ داریوں کا شعور اجاگر کرنا تھا سیمینار کے مقرر ڈاکٹر تنویر قاسم، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن تھے جن کا طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ملک کو، ہمارے مذہب کو اور ہماری تہذیب کو بہت سے مسائل کا سامناہے سوشل میڈیا کو استعمال کرنا ہمارے زمہداری ہے لیکنسوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں بہت سی توہین آمیز مٹیریل کو فروغ مل رہا ہے جس کو روکنا ہمارے فرض میں شامل ہے اس موقع پر پرو وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری ڈاکٹر سلطان ستی کا کہنا تھا کہ یہ پی ایچ ای سی کا احسن اقدام ہے کہ ہمارے بچوں کو تعلیمی اداروں میں یہ بات سیکھنے کو مل رہی تاکہ جب ہم پریکٹیکل معاشرے میں جائے تو اسے اپنا سکے ہماری گفتگو اور عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ تعلیمی درسگاہ نے ہمیں کیا سکھیا ،سمینار میں یونیورسٹی کے اساتذہ طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تقریب کے اختتام پر پرو وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری سلطان ستی نے پی ایچ ای سی کے ڈائریکٹر کوارڈینیٹر ڈاکٹر تنویر قاسم کو شیلڈ بھی پیش کی اور آئے ہوئے مہمانوں نے لیکچرر انوائرمینٹل سائنسز سمیرا مقصود اور منزہ عباسی کو پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔