اسلام آباد(خبر نگار)سستا اور فو ری انصاف مثالی معاشرے کا روشن چہرہ ہے کمیونٹی بیس ادارے اور شخصیات انسان دوست سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کریں تو چھوٹے چھوٹے مسائل سے مستقل نجات مل سکتی ہے۔ وکلا ، بینکرز، اساتذہ سمیت سب طبقات کو مشکلات و مسائل کے کاٹنے چننے میں اپنے حصہ کی شمع روشن کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب فیضان ایم کپور، صدر اسلام آباد لائنز کلب ریٹائرڈ برگیڈیر ر اسلم خان نے چیئرمین الھادی دسترخواں طاہر عباس کی قیادت میں وفد سے گفتگو میں کیا۔ مہمان شخصیات نے الھادی دسترخواں کی ماہ صیام میں 30روزہ افطاری پروگرام کی ستائش کی انکا کہنا تھا کہ چیئرمین الھادی دسترخواں اور انکے رضاکاروں نے اللہ کی رضا کیلئے محبتوں کا جو سائبان قائم کیا ہم اور ہمارے احباب اس پر نازاں ہیں۔بعد ازاںر ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب اور اسلام آباد لائنز کلب کی طرف سے سماجی خدمات کے اعتراف میں طاہر عباس کو میڈل، شیلڈ اور توصیفی اسناد سے نواز ا گیا۔ برگیڈیر ر اسلم خان نے بتایا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو مایوسی کی دلدل سے نکالنے کے لیے وزارت تعلیم ، ایوتھ امور کی وزارت اور اسٹیک ہولڈرز کے مابین مشاورت کا چراغ روشن رہنا چاہیے۔ چیئرمین الھادی دسترخو اں طاہر عباس نے کہا کہ پارلیمنٹ سیاسی ایشوز حل کرنے کا بہترین فورم ہے۔ منتخب نمائندگان عوامی مسائل اور سیاسی ایشوز پارلیمان میں حل کریں عدالتوں میں سیاسی ایشوز زیر بحت لانے سے مقدمات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
مسائل کے کاٹنے چننے میں ہمیں اپنے حصے کاکردار ادا کرنا چاہیے:فیضان کپور
May 11, 2024