سردار سلیم حیدر کی بطور گورنر نامزدگی پنجاب میں مثبت تبدیلی،ملک غلام اصغر انجرا 

May 11, 2024

 فتح جنگ (نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے سابق امید وار صوبائی اسمبلی ملک غلام اصغر انجرا نے کہا ہے کہ نامزد گورنر پنجا ب کی حلف برداری کی تقریب آج  10مئی بروز جمعہ شام پانچ بجے گورنر ہاس لاہو ر میں ہو گی  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول ایم این اے  آصفہ بھٹو زرداری بھی خصوصی طور پر تقر یب میں شرکت کرینگے انھوں نے کہا کہ  سردار سلیم حیدر خان کی بطور گورنر نامزدگی پنجاب میں ایک مثبت تبدیلی ہے وہ ایک منجھے ہوئے زیرک اور انتہائی ایماندار سیاستدان ہیں وطن عزیز کے سب سے بڑے صوبے کا گورنر بننا یقینا اٹک کے عوام کیلئے با عث فخر ہے ان کے گورنر نامزد ہونے سے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں وہ انتہائی غریب دوست اور عوامی لیڈر ہیں اللہ نے ان کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرینگے گورنر ہاس کے دروازے اب عام شہری کیلئے کھلے ہونگے جو کبھی مخصوص طبقہ کا مسکن تھا اب ایک حقیقی عوامی راہنما اس کا مکین بننے جا رہا ہے جس پر اہل پنجاب اور بالخصوص اہل اٹک مبارک باد کے مستحق ہیں انھوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان عوامی خدمت لوگوں کے مسائل کو حل کرنے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کا جذبہ رکھتے ہیں اللہ نے ایک بار پھر ایک بہترین موقع فراہم کیا ہے ۔

مزیدخبریں