چیئرمین سینٹ سے سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی ملاقات

 اسلام آباد (خبرنگار)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے جمعہ کو جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیادریں اثنا مختلف سیاسی و سماجی وفود نے بھی چیئرمین سینٹ سے ملاقاتیں کیں۔ان وفود میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان اللہ دتہ کاشف،نیاز خان درانی،ملک محسن کھادل،ذوالفقار وینس،آصف عطا وینس و دیگر کی قیادت میں وفودشامل تھے وفود نیچیئرمین سینٹ کا عہدہ سنبھالنے پر یوسف رضا گیلانی کو  مبارکباد دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں اور خواتین پر مکمل بھروسہ ہے ، نوجوانوں کی صلاحیتو ں کو بروئے کار لاکر ہی ہم نے آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی  ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے   جنوبی پنجاب اور سرائیکی وسیب کی جو  خدمت کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ہمیں جب بھی موقع ملا خطے کے عوام کی ترقی کیلئے سب سے آگے ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن