صدر مملکت نےقومی اسمبلی کااجلاس پیرکوطلب کرلیا

صدرمملکت آصف علی زرداری نےقومی اسمبلی کااجلاس پیرکوطلب کرلیا۔تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کے حوالے سے اراکین کو آگاہ کردیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا پانچواں اجلاس ہو گا۔   

ای پیپر دی نیشن