وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کی ملاقات ملاقات میں اکنامکس اینڈ ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ ، فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس لندن کے چیف اکانومسٹ و ڈائریکٹر پروفیسر عدنان خان بھی موجود تھے ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں : وزیراعظم پاکستان برطانیہ اور دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہیں : وزیراعظم پاکستان میں زراعت ، غذائی تحفظ ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیاحت ،کان کنی اور دیگر شعبوں میں بے پناہ استعداد ہے : وزیراعظم ہم حکومتی گورننس کے ڈھانچے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی طرف گامزن ہیں : وزیراعظم فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن حتمی مراحل میں ہے : وزیراعظم ملکی معیشت کی بحالی کے لئے میکرو اور مائیکرو اکنامک سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں : وزیراعظم برطانوی وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے ایجوکیشن ایمرجینسی کے اقدام کو سراہا ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کی ملاقات
May 11, 2024 | 16:59