لوگ ہمارے شہید ہوئے ہم کس چیز کی معافی مانگیں، عمر ایوب

May 11, 2024 | 22:23

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ تشدد ہم پر ہوا لوگ ہمارے شہید ہوئے ہم کس چیز کی معافی مانگیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بانی پی ٹی آئی کسی صورت آئین اور قانون کی بالادستی سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ شیر افضل مروت کو ایم این اے شپ سے ہٹا رہے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ اس کا فیصلہ پولیٹیکل کمیٹی کرے گی فی الحال تو شوکاز نوٹس دیا ہے۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف عدالتوں میں رٹ دائر کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کے ساتھ ابھی تحریک سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔عدالت کے حکم پر انچارج انویسٹی گیشن نے دونوں رہنماؤں کو شامل تفتیش کر لیا۔ 

مزیدخبریں