دونوں لڑکیاں فیکٹری میں کام کرتی تھیں، روڈ کراس کرتے وقت حادثہ پیش آیا تیز رفتار گاڑی نے لڑکیوں کو کچل دیا۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق لڑکیوں کی شناخت 14 سالہ نفیسہ اور 15 سالہ ثنا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کلفٹن بلاک 2 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے والد جاں بحق اور بیٹی زخمی ہوگئی تھی۔ پولیس نے واقعے میں ملوث گاڑی کو تحویل میں لیکر حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور اور گاڑی مالک کو گرفتار کرلیا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق متوفی جمشید ملک ڈیفنس فیز 8 میں واقع اسکول سے اپنی بیٹی کو واپس لیکر آرہے تھے۔