لوئراورکزئی ایجنسی میں فورسزکی کارروائی میں چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ جھڑپ میں ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا

Nov 11, 2010 | 17:32

سفیر یاؤ جنگ
لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقے گراک میں سکیورٹی فورسزکے گشت کے دوران شدت پسندوں نے اس پرحملہ کردیا ۔ جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا، سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے چھ شدت پسند مارے گئے۔ واضح رہے کہ فورسز کی جانب سے اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں روز بروز تیزی آرہی ہے۔
مزیدخبریں