وزیراعلی خیبرپختونخوا امیر حیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ سوات کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کروڑوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔

خوازہ خیلہ گریڈ سیٹشن میں عمائدین سے خطاب کرتےہوئے وزیراعلی امیر حیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ سوات کی تعمیر نو کے لیے پلوں پراسی کروڑ روپے صرف ہوں گے جبکہ چھبیس کروڑ روپے شہدا کے لواحقین کو دیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران متاثرہونے والے مکانات کے لیے چار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو مالکان کو جلد ادا کردیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے تعاون سے چالیس کروڑ روپے مختلف شاہراؤں پرصرف کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ چھ کروڑ روپےمٹہ کالج کی تعمیر کے لیے فراہم کیے جائیں گےجبکہ سوات میں کیڈٹ کالج کی تعمیرمکمل ہونے پرآئندہ سال مارچ سے کلاسوں کا اجرا کیا جائے گا۔ اس موقع پرانہوں نے خوازہ خیلہ گریڈ سٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ بعدازاں وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی نے کالام اوراتروڑکا بھی دورہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن