کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیرحافظ سعید نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے، ہم کشمیر پرامریکی ثالثی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

Nov 11, 2010 | 18:16

سفیر یاؤ جنگ
حافظ سعید نے یہ اعلان کیانی ہال لاہورہائیکورٹ میں حرمت رسول کمیٹی کے زیراہتمام منعقد ہونے والے ایک سیمینارسے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملوں میں اسلام آباد والے ظالم شامل ہیں، ان حملوں کو روکنے کا واحد حل ڈرونز کو مارگرانا ہے۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ ایران، سعودی عرب اورمصر سمیت تمام اسلامی ریاستوں کو ایٹمی قوت حاصل کرنی چاہئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ افغانستان پرقبضہ برقرارنہیں رکھ سکا، بھارت بھی کشمیر سے بھاگ جائے گا۔
سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیرسید منورحسن کا کہنا تھا کہ امریکی صدرباراک اوباما کا دورہ بھارت کشمیریوں کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ہندوئوں اوریہودیوں سمیت کسی بھی اقلیت کو انتہا پسند نہیں کہتی جبکہ مسلمانوں کوبلا ججھک دہشت گرد کہہ دیا جاتا ہے۔
مزیدخبریں