پاکستانی وکٹ کیپرذوالقرنین حیدر نے کہا کہ وہ دبئی سے لندن اس لئے آئےتاکہ وہ سکون کی زندگی بسرکرسکیں، انہیں میچ فکسنگ میں ملوث افراد سے خطرہ ہے اس لئے انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ۔

Nov 11, 2010 | 20:14

سفیر یاؤ جنگ
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالقرنین حیدرنے کہا کہ ان سے دبئی میں ایک شخص نے جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھا اور پانچواں ایک روزہ میچ فکس کرنے کے لئے رابطہ کیا اورانکارپرانہیں قتل کی دھمکیاں دیں اورکہا کہ وہ اسے ٹیم سے بھی نکلوا دے گا، انہوں نے بات نہ مانی تو ان کے لئے کرکٹ کھیلنا مشکل ہوجائے گا۔ پاکستانی وکٹ کپیر نے کہا کہ وہ برطانوی حکومت سے کسی قسم کی امداد نہیں چاہتے، وہ صرف برطانوی شہری کی حیثیت سے اچھی زندگی گزارنا چاہتے ہیں وہ ابھی نوجوان ہیں اورکرکٹ کھیل کراچھی گزربسرکرسکتے ہیں۔ وہ برطانیہ سمیت کسی بھی ملک میں امن کے ساتھ رہیں گے۔ ذوالقرنین حیدرکا کہنا تھا کہ برطانیہ میں لوگ بہت ملنساراورامن پسند ہیں یہاں میری جان کو کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک عام سے کھلاڑی ہیں لیکن انہیں یہ نہیں پتہ کہ وہ شخص صرف انہیں سے میچ فکسنگ کی بات کیوں کر رہا تھا۔
مزیدخبریں