بھارتی سپریم کورٹ نے دوسوچون پاکستانیوں کی بغیر مقدمات قید کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت سے دوہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ۔

Nov 11, 2011 | 14:40

سفیر یاؤ جنگ
بھارتی سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس آر این لودھا نے ریمارکس دئے کہ دوسوچون پاکستانیوں کا بغیر مقدمات کے جیل میں ہونا باعث تشویش ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں چار خواتین بھی شامل ہیں اور بعض پاکستانی انیس سو پچاسی سے بھارتی جیلوں میں قید ہیں جبکہ ایک شخص انیس سو پینسٹھ سے جیل میں موجود ہے۔ ان قیدیوں کو بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت سے ان قیدیوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مزیدخبریں