مالدیپ میں ہونےوالی پاک بھارت وزرائےاعظم ملاقات سے رابطوں کومزید فروغ حاصل ہواہے۔ حناربانی کھر

اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس عزم کا اظہارکیا گیا کہ کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کے نتیجہ خیزحل کے لئےبات چیت کی جائے گی۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نزدیک بات چیت مثبت رہی۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ دونوں ممالک کی جانب سے ملاقاتوں کے شیڈول کو بھی طےکرنے پررضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق رائے کیا گیا ہےکہ پاک بھارت جوائنٹ کمیشن سے پہلے ٹیکنیکل ورکنگ گروپس کے اجلاس بھی بلائے جائیں گے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاک بھارت وزرائےاعظم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دہشتگردی دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے اور ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کے بجائے مشترکہ طورپراس مسئلےکاحل نکالنا چاہیئے۔

ای پیپر دی نیشن