کراچی (رپورٹ: شہزاد چغتائی) سندھ میں کمشنری نظام 15 روز کے لئے نافذ کیا گیا ہے۔ رواں ماہ کے دوران سندھ اسمبلی اتفاق رائے سے بلدیاتی قانونی کو منظوری دیدے گی۔ نئے قانون کی منظوری کے لئے سندھ اسمبلی کا اجلاس 19 نومبر کو طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ نیا بلدیاتی قانون ضلعی نظام اور کمشنری نظام کا مرکب ہو گا‘ اس میں ضلعی حکومتیں ٹاﺅن اور تعلقہ برقرار رکھے جائیں گے جبکہ کمشنرز بھی تعینات کئے جائیں گے جو کہ لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کام کریں گے۔