ناﺅرو کے صدر مارکوس سٹیفن کرپشن الزامات پر مستعفی

سڈنی (اے پی پی) دنیا کے سب سے چھوٹے ملک ناﺅرو کے صدر مارکوس سٹیفن کرپشن الزامات پر مستعفی ہو گئے۔ آسٹریلوی اخبار ”مارننگ ہیرالڈ“ کے مطابق ناﺅرو میں 2007ءمیں اقتدار سنبھالنے والے سابق ویٹ لفٹر مارکوس سٹیفن کے استعفیٰ کے بعد سابق وزیر تجارت فریڈی پچیر صدارتی عہدہ سنبھالیں گے۔ ان پر اپوزیشن رہنما ڈیوڈ رڈیانگ نے تھائی لینڈ سے کھاد کی خریداری کے معاہدے میں کرپشن کرنے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے ان کیخلاف گزشتہ ہفتہ اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ایوان میں تحریک جمع کرائی تھی جس پر جمعرات کے روز ووٹنگ ہونا تھی لیکن ووٹنگ سے قبل ہی انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ واضح رہے کہ ناﺅرو کی کل آبادی دس ہزار افراد پر مشتمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن