مسلم امہ لمحہ بہ لمحہ آزادی فلسطین اور قبلہ اول کی طرف بڑھ رہی ہے: غنوشی

Nov 11, 2012

تیونس (ثناءنیوز)تیونس کی حکمراں مذہبی سیاسی جماعت النہضت اسلامی کے سربراہ علامہ راشد الغنوشی نے کہا ہے کہ مسلم امہ لمحہ بہ لمحہ بیت المقدس، مسجد اقصی اور فلسطین کی آزادی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اسرائیل نے فلسطین میں اسلامی تشخص مٹانے کے لیے ثقافتی جنگ برپا کر رکھی ہے۔ عالم اسلام فلسطین کی آزادی اور صہیونی بدمعاشی کا غرورخاک میں ملانے کے لیے اقتصادی، فوجی، ابلاغی اور سیاسی وسائل کوموثرطریقے سے استعمال کریں۔ علامہ راشد الغنوشی نے ان خیالات کا اظہار تیونس میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا کوئی ایک قدم جو فلسطین کے لیے اٹھایا جا رہا ہے وہ فلسطینیوں کی آزادی کی منزل کو اور قریب کررہا ہے۔ صہیونیوں کےخلاف جنگ صرف زمین کا ایک ٹکڑا آزاد کرانے کے لیے نہیں بلکہ یہ ایک ہمہ جہت جنگ ہے،جس میں ہمیں فکری، نظریاتی اور ثقافتی و تہذیبی محاذوں پر بھی تیاری کرنا ہو گی۔تیونسی حکمراں جماعت کے سربراہ کا کہنا تھا عرب ملکوں میں برپا ہوئے انقلابات نے مسلمانوں کی بیداری کا ثبوت دیا ہے ۔

مزیدخبریں