میڈرڈ (اے پی پی) ہسپانوی ایئر لائن ابیریا نے برٹش ایئر ویز میں ضم ہونے کے بعد تشکیل نو کے اپنے منصوبے کے تحت آئندہ تین برسوں میں ساڑھے چار ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایئر لائنز کے ترجمان نے صحافیوں کوبتایا کہ اس منصوبے کے تحت ابیریا ایئر لائنز کے ملازمین کی تعداد میں مجموعی طور پر 25 فیصد کمی کی جائے گی۔
ہسپانوی ایئر لائن کا 3 برسوں میں 4500 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
Nov 11, 2012