اسلام آباد(اے پی اے ) ایف بی آر نے اوورسیز پرائیویٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن کے ترقیاتی منصوبوں سے حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس ختم کر دیا۔ ایس آر او کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءکے دوسرے شیڈول کی شق140 شامل کر دی گئی، جس کے تحت کارپوریشن کو پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں سے حاصل ہونے والی آمدنی ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی۔
ایف بی آر نے اوورسیز پرائیویٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن کے ترقیاتی منصوبوں کے منافع سے ٹیکس ختم کر دیا
Nov 11, 2012